لاہور: (دنیا نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں گلوکارہ رابی پیزاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس کی سماعت ہوئی، معزز جج کے رخصت ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیر زادہ، جو شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہیں، نے اپنی زندگی دین اسلام کے لیے وقف کر دی ہے کی چند ماہ قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ گلوکارہ سانپ، مگر مچھ سمیت جنگلی جانوروں کے ساتھ نظر آ رہی تھی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت سے رجوع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رابی پیر زادہ کا جلد اپنی خطاطی کی نمائش کا اعلان
آج ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں گلوکارہ رابی پیزاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس کی سماعت ہوئی، معزز جج کے رخصت ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی جس کے باعث سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ رابی پیر زادہ کا شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ وائلڈ لائف نے سرچ وانٹ کی تفصلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا رکھی ہے۔ رپورٹ پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر رکھا ہے عدالت میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل حاضری معافی کی درخواست دائر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلی حیات کا نوٹس، رابی پیرزادہ کا سانپ، مگرمچھ، 4اژدھے رکھنے پر چالان
اس سے قبل رابی پیر زادہ کی جانب سے بابر افضل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہا تھا کہ رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی۔ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ وائلڈ لائف نے گلوکارہ کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے۔