لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کرتے ہوئے معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیر زادہ کے 4اژدھے، مگر مچھ اور سانپ رکھنے پر چالان کر دیئے۔
دنیا نیوز کے مطابق رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو اور دنیا نیوز کی ویب سائٹ پر نشر ویڈیو کا نوٹس لیکر کی گئی، ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈپارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن عبدالشکور منج کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔
ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لاہور تنویر احمد جنجوعہ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم نے معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف 4 اژدھے، مگر مچھ اور دیگر اقسام کے سانپ رکھنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
رابی پیر زادہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سانپ اور مگرمچھ ویڈیو شوٹنگ کے لیے استعمال کیے گے تھے، سانپ میری ملکیت نہیں ہے، گانا شوٹ کرنے کے لیے منگوائے گئے تھے۔