صلاح الدین کو انصاف دلانے کیلئے حمزہ علی عباسی نے آواز اُٹھا دی

Last Updated On 06 September,2019 12:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی حال ہی میں پولیس حوالات میں ہلاک ہونے والے اے ٹی ایم کارڈ چور صلاح الدین کی حمایت میں سامنے آ گئے، ٹویٹر پر انصاف کیلئے آواز بھی اُٹھا دی۔

رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چرانے والا ملزم حوالات میں اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث دم توڑ گیا تھا۔ صلاح الدین کئی شہروں میں وارداتوں ملوث رہا، ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، حوالات میں عجیب وغریب حرکتیں کرتا رہا، اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

رحیم یار خان: اے ٹی ایم سے کارڈ چرانے والا ملزم حوالات میں دم توڑ گیا

اب ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکار حمزہ علی عباسی نے صلاح الدین کو انصاف دلانے کیلئے آواز اُٹھا دی اور ٹویٹ میں لکھا کہ جب چھوٹے لوگ چوری کرتے ہیں تو جیلوں میں مر جاتے ہیں کیونکہ غریب ہوتے ہیں۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ جب وہ ہی جُرم بڑے لوگ کرتے ہیں تو اُن کو فائیو سٹار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں کیونکہ وہ دولت مند اور طاقتور ہوتے ہیں۔ انصاف کے بغیر آپ کیسے تصور کر سکتے ہیں کہ ہمارے ملک خوشحال ہو سکتا ہے، کوئی بھی ملک انصاف کے بغیر خوشحال نہیں ہو سکتا۔

رحیم یار خان: شہری کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج

ٹویٹ پر اداکار حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ کوئی بھی ملک معاشی پالیسیوں سے نہیں نظام انصاف سے ہی ترقی کر سکتا ہے۔ کیونکہ یہ ربّ کا قانون ہے۔
 

Advertisement