سٹیج پر آتش بازی، سپین کی معروف گلوکارہ جوانا سائنز جھلس کر ہلاک

Last Updated On 02 September,2019 10:03 pm

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) یہ اندوہناک حادثہ لاس برلاناس میں منعقدہ ایک شو کے دوران پیش آیا۔ گلوکارہ جوانا سائنز سٹیج پر پرفارمنس کر رہی تھیں کہ اچانک آتش بازی کے دوران جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔

سپین کا ٹاؤن لاس برلاناس دارالحکومت میڈرڈ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ گلوکارہ جوانا سائنز مداحوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور اس دوران سٹیج کے عقب سے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جا رہا تھا کہ اچانک سٹیج پر رکھا آتش بازی کا مواد پھٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسرٹ دیکھنے آئے شائقین بھی گلوکارہ کے جھلسنے کو اداکاری سمجھتے ہوئے اطمینان سے ویڈیوز بناتے رہے اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جسے ہزار سے زائد لوگوں نے براہ راست فیس بک پر بھی دیکھا۔

مداحوں کو حقیقت کا ادراک اس وقت ہوا جب پروگرام آرگنائزر نے گلوگارہ کے جھلسنے کے بعد سٹیج پر پردے گرا دیے۔ گلوکارہ کو ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج گلوکارہ نے دم توڑ دیا۔

سپر ہالی وڈ آرکسٹرا گروپ کے اسیدرو لوپیز نے گلوکارہ کے خاندان اور مداحوں سے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement