بچوں میں ٹیکنالوجی کا بڑھتا استعمال، اداکارہ پینلوپ کروز پھٹ پڑیں

Last Updated On 02 September,2019 09:52 pm

لندن: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پینلوپ کروز کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے لوگ مشکلات کا شکار اور پریشانی میں مبتلا ہو رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب اس کے استعمال سے ہمارے دماغ پھٹ جائینگے۔

 

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے نہ صرف بچے بلکہ سب متاثر ہو رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہمارے بچوں کی دماغی صحت، نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔

وینس فلم فیسٹول کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ میری ذاتی جنگ ہے۔ دماغی صحت سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے کاش 90ء کی دہائی میں تھوڑا اور رہ لیتے۔ اس کی وجہ سے چیزیں تیز رفتار کیساتھ جا رہی ہے اور ہم اس کیلئے ہم تیار بھی نہیں ہیں۔

ہالی ووڈ کی 45 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی نے بچوں کی زندگیوں، وقت، خیالات کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کر لیا ہے۔ میری باتوں کے بارے میں شاید لوگوں کو لگے کہ بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہوں لیکن میں مانتی ہوں کہ ہم لوگ ٹیکنالوجی سے ایک مختلف تعلق کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی جنریشن کا رابطہ ٹیکنالوجی سے زیادہ ہے اور بچوں سے کھیلنے کا وقت، بات چیت، خاندان کے ساتھ کھانا کھانے کا وقت چھین رہا ہے اور یہ چیزیں ہیں جو انہیں بطور ایک بچہ سیکھنی چاہییں۔ بڑھتے ہوئے خدشات کہ ہم کرہ ارض کے ساتھ کیا کر رہے ہیں ایک دن ہمیں پتہ چل جائے گا کہ ٹیکنالوجی نے ہمارے ساتھ کیا کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ پینلوپ کروز کا ایک آٹھ برس کا بیٹا اور چھ برس کی بیٹی ہے۔