اداکارہ صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 28 August,2019 10:20 am

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ نئے فوٹو شوٹ میں اداکارہ نہایت گلیمرس روپ میں نظر آ رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ صبا قمر کے نئے شوٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، ہر کوئی انہیں داد بھی دے رہا ہے۔ اداکارہ کا نیا شوٹ حال ہی میں وائرل ہوا ہے جس میں نہایت گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہیں۔

متعدد صارفین نے صارفین نے تبصرے بھی کئے ہیں۔ ٹویٹر پر صارفین کے دلچسپ ٹویٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں، ایک صارف نے شوٹ کو ’ایٹمی دھماکہ‘قرار دے دیا جبکہ ایک نے انہیں قاتلانہ اداکارہ قرار دیا ہے۔

 

یاد رہے کہ صبا قمر کو حال ہی میں ختم ہونے والی ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘ میں ان کی شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
 

Advertisement