سٹیج اداکار امان اللہ خان سانس میں دشواری کے باعث ہسپتال داخل

Last Updated On 02 September,2019 09:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیج کے معروف اداکار امان اللہ کو سانس میں دشواری کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

لاہور نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف سٹیج اداکارہ امان اللہ کو سانس میں دشواری کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، آج شام تک انھیں آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کر دیا جائے گا۔

دوسری طرف پاکستان کے معروف سٹیج اداکار امان اللہ کے اہل خانہ نے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
 

Advertisement