شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے

Last Updated On 06 September,2019 12:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عابد علی انتقال کر گئے۔ جس کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع نے کر دی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق معروف اداکار کی چند روز سے حالت تشویشناک تھی، عابد علی جگر کے سرطان میں مبتلا تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں جواب دے دیا تھا جس کیوجہ سے وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر عابد علی دنیا میں نہیں رہے، سب لوگوں سے گزارش ہے کہ انکی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی خبریں چلی تھیں کہ عابد علی انتقال کر گئے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی راحمہ علی کا کہنا تھا کہ میرے والد کے انتقال کی خبریں درست نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیلی ویژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ ان کی عمر 67 برس ہے۔ اداکار نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں کام کیا اور اپنی الگ پہچان بنائی۔

 

ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ بڑی بیٹی ایمان علی ٹاپ ماڈل اور اداکارہ ہیں۔

 

Advertisement