اداکارہ صبا قمر کی نئی فلم ’’کملی‘‘ کی شوٹنگ شروع

Last Updated On 13 September,2019 10:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر کی نئی فلم ’’کملی‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی گئی۔ فلم کے ڈائریکٹر نے انہیں ٹائٹل رول کیلئے منتخب کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر سرمد سلطان نے نئی فلم ’’کملی‘‘ کے ٹائٹل رول کیلئے اداکارہ صبا قمر کو منتخب کر لیا ہے۔ سرمد سلطان نے 2018ء میں بھی دو فلمیں بنانے کا اعلان کیا تھا، پہلی فلم ’زندگی تماشا‘ مکمل ہو چکی ہے، ریلیز کی تیاریاں جاری ہے۔

اب انہوں نے دوسری فلم کا اعلان بھی کردیا ہے چونکہ سرمد سلطان بھی شعیب منصور کی طرح نہایت خاموشی اور رازداری سے کام کرتے ہیں اسلئے انہوں نے فلم کی کاسٹ اور شوٹنگ کے بارے میں ابھی کسی کو نہیں بتایا۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ صبا قمر نے تصویریں پوسٹ کی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ پانی کے اندر موجود ہیں، اس سے بات یقینی ہو گئی ہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے، ان تصویروں پر ’کملی‘ اور ’کھوسٹ فلمز‘ کا واٹر مارک بھی لگایا گیا ہے۔

Advertisement