خانہ کعبہ کی زیارت کے تجربے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا: نادیہ حسین

Last Updated On 05 May,2020 08:46 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کورونا وبا کے باعث خالی خانہ کعبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

نادیہ حسین حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں ٹرانسمشین کے میزبان نے ان سے ان کا حج اور عمرے کا تجربہ شائقین کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے کہا۔ نادیہ حسین نے کہا کہ خانہ کعبہ کی زیارت کے تجربے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ آپ جو کچھ وہاں محسوس کرتے ہیں اس کی وضاحت کے لیے الفاظ نہیں ہوتے۔

کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے وہیں اس کے خوفناک اثرات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی پر بھی پڑے ہیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے خانہ کعبہ زائرین کے لیے بند ہے۔ نادیہ حسین نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ کو خالی دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

نادیہ حسین خانہ کعبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور کہا مجھے نہیں سمجھ آتا ہم کہاں اللہ کو راضی کرنے سے چوک گئے۔ مجھے خالی خانہ کعبہ کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے ہر بار جب بھی میں دیکھتی ہوں خانہ کعبہ خالی ہے کچھ سمجھ نہیں آتا کیا کروں پھر میں اللہ سے معافی مانگتی ہوں اور دعا کرتی ہوں یااللہ تیرا گھر ہے اور تیرا گھر کبھی بھی خالی نہیں ہوتا اور آج کل اتنے عرصے سے تیرا گھر خالی ہے۔
 

Advertisement