ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کون ہیں؟

Last Updated On 08 May,2020 06:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترکی کا مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی نشر کیا جا رہا ہے، اس ڈرامے کو ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حلیمہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ان کے کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عظیم مسلمان ہیرو ارطغرل غازی کون تھے؟

وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ویڈیو میں ’ ارطغرل غازی‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے کو ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک ڈراموں کی مقبولیت نے پاکستان میں دھاک بیٹھا دی

پاکستان میں جہاں ترکش ڈرامہ سیریل رطغل غازی کی مقبولیت کے ڈنکے بج رہے ہیں تو وہیں سیریل میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے بھی سب کو اپنے حسن کو دیوانہ بنایا ہوا ہے۔

حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی خوبصورتی اور شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کئی کہانیاں بھی منسوب کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک ڈرامہ ارطغرل غازی مقبوضہ کشمیر میں بھی مقبول ہونے لگا

سیریل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ایسرا کی پاکستان میں مقبولیت میں بھی روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ 14 اکتوبر 1992 کو انقرہ میں ہونے والی ایسرا کو شمار ترکی کی مقبول اداکارائوں میں ہوتا ہے اور انہیں "ارطغرل غازی” سے بے پناہ شہرت ملی۔
 

Advertisement