ایک تعلق کو بچانے کیلئے زندگی کے اہم 8 سال ضائع کیے: صبا قمر کا انکشاف

Last Updated On 19 May,2020 06:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں یوٹیوب چینل کا آغاز کرنے والی اداکار صبا قمر نے پہلی ویڈیو کے بعد انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کی ہے جس کے ہر جگہ چرچے کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کی پہلی ویڈیو میں انکے اس انداز کو چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور اب انہوں نے مداحوں کو مایوس نہ کرتے ہوئےایک اور منفرد ویڈیو جاری کی ہے۔

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوسری ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ شو میں مجھے حقیقی طور پرجاننے کا موقع ضائع نہ کیجیے۔

اپنی نئی ویڈیو میں اداکارہ نے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے پرمزاح اور بھرپور اندز میں جوابات دیے۔ انکی ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کے تحفظات بھی بیان کرنا چاہتی تھیں۔

انہوں نے نئی ویڈیو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ وہ کسی کے ساتھ 8 سال تک تعلقات میں رہیں اور اس تعلق کا انجام بہت برا ہوا۔ بہت چھوٹی عمر سے ہی، لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والی پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کر دیے۔