جنسی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کا وقت آگیا: اداکارہ سونیا حسین

Published On 14 September,2020 06:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ایک مرتبہ پھر صدا بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے ایک خصوصی تصویر پوسٹ کی جس میں عورت سے جنسی زیادتی کی دردناک منظر کشی دکھائی گئی ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بس بہت ہوگیا، اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی، اب پاکستان میں کسی کو جنسی زیادتی کا شکار نہیں بننے دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، رابی پیر زادہ دورانِ سفر اسلحہ ساتھ لیکر چلنے لگیں

سونیا حسین نے ملک میں عورتوں اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے لکھا کہ ہم اپنے ملک کو ہر شخص کے لیے ایک بہتر اور محفوظ جگہ بنانا چاہتے ہیں، اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب ہم اپنی دبی ہوئی آوازوں کو بُلند کریں اور انصاف کے لیے یکجا کھڑیں ہوں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سونیا حسین نے ملک میں زیادتی کے بڑھتے کیسز اور لاہور موٹروے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات بیان کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کر دینی چاہیے: بشریٰ انصاری

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ہے کیونکہ یہاں عام آدمی ہمیشہ انصاف کی طلب میں مارا مارا پھرتا ہے لیکن اُسے انصاف نہیں ملتا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ جس ملک میں کتّوں کا قانون ہو، جہاں بچے، بچیاں، عورتیں، کتّے، بلیاں اور یہاں تک کے قبروں میں لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں تو وہاں سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے اور احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس: اداکارہ نیلم منیر کا شدید برہمی کا اظہار، عدالتی اصلاحات کا مطالبہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب تک قانون کے محافظ اور سربراہان کے گھروں میں گُھس کر اُنہیں جوتے نہیں ماریں جائیں گے تب تک اعلیٰ حکام کو احساس نہیں ہوگا کہ آخر غیر محفوظ ہونے کا احساس کیسا ہوتا ہے۔

Advertisement