وزیراعظم عمران خان نے علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر مقرر کر دیا

Published On 26 October,2020 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کو وزیراعظم عمران خان نے “نمل نالج سٹی” کا سفیر مقرر کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں پاکستان کے پہلے شہر”نمل نالج سٹی” جوٹونی اشائی کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اور اس کا معزز وزیر اعظم نے خواب دیکھا، اس کا سفیرمقررکردیا ہے جس پروہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ علم کسی بھی ملک اوراس کے عوام کی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

علی ظفرنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرمزید کہا کہ میرے لئے یہ سب سے بہت اطمینان بخش اورسنسنی خیز ہے کہ ڈاکٹرکنول امین اورپروفیسرمحمد ظفراللہ، جنہوں نے اپنی زندگی کوماہرتعلیم کی حیثیت سے وقف کیا اورہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پرزور دیا، ان کے بیٹے کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ بطور سفیر اپنی نوعیت کا پہلا شہر “نمل نالج سٹی” تعمیرکرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے لکھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہرجس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔
 

Advertisement