زندگی میں رسک لینا پسند، میں ڈرتی ورتی نہیں: میرا

Published On 30 November,2020 10:46 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ زندگی میں رسک لینا پسند کرتی ہوں اوراس معاملے میں ڈرتی ورتی نہیں،اپنے سٹائل سے جلد اکتاکر اسے تبدیل کرتی رہتی ہوں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں کسی کے بھی بارے میں فوری رائے قائم نہیں کرتی بلکہ سوچ سمجھ کر حتمی فیصلہ کرتی ہوں ۔ میرا نے کہاکہ اپنا سٹائل جب بھی دل چاہے تبدیل کرتی رہتی ہوں کیونکہ نئی چیزیں مجھے متاثر کرتی ہیں ویسے بھی کسی بھی سٹائل سے جلد اکتا جاتی ہوں۔

واضح رہے کہ میرا اپنےدلچسپ بیانات کے سبب اکثر خبروں میں رہتی ہیں، کورونا لاک ڈاون کے دوران بھی ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کورونا سے متعلق انگلش میں بتانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ لوگ ان کی انگلش سے تو واقف ہی ہیں جس نے بھی ویڈیو بیان دیکھا مسکرائے بنا نہ رہ سکا۔


 

Advertisement