انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

Published On 23 December,2020 05:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پہلی لہر کے مقابلے کورونا کی دوسری لہر نے فنکاروں کی بھی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ انور مقصود کے اہل خانہ نے ان میں کورونا وائرس مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس نے سینئر اداکار مرزا شاہی کی جان لے لی

انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کے مطابق اب ان کے والد کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے او وہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ آج صبح آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے بھی انور مقصود کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ انور مقصود صاحب شدید علیل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام اہل وطن سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔
 

Advertisement