راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر ریلیف مل گیا

Published On 23 February,2021 04:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر ریلیف مل گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان پر زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کردیا۔ انٹیلی جینس ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوائی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کےخفیہ اکاونٹس میں 9 کروڑ روپے موجود ہونے کی رپورٹ بھجوائی تھی، آر ٹی او کی ٹیم نےگلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2014 کا آڈٹ کرکے گلوکار پر زیروٹیکس عائد کرنے کا آرڈر جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان سال 2014ء کے خفیہ بنک اکاونٹس پر ایمنسٹی لے چکے ہیں جسکے باعث زیرو ٹیکس کا آرڈر کیا گیا۔

Advertisement