کورونا وائرس: یوٹیوب کا جعلی معلومات پھیلانے والی ویڈیو ہٹانے کا فیصلہ

Published On 15 October,2020 05:21 pm

نیویارک : (ویب ڈیسک) آن لائن ویڈیو کی سب سے بڑی اور مشہور ویب سائٹ یوٹیوب نے کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر پابندی عائد کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک انتظامیہ نے بھی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے مہلک ترین کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پرپابندی عائد کرتے ہوئے ایسی تمام ویڈیوز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی معلومات سے نمٹنے کیلئے فیس بک نے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے متعلق جھوٹ اور سازشی نظریات کے خلاف قوائد میں اضافہ کررہے ہیں۔

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس یا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی رائے سے متصادم تمام ویڈیو کو ہٹا دیا جائے گا۔

Advertisement