سوشل میڈیا پر نائیجیریا کے صدر کی انتقال والی خبریں جعلی قرار

Published On 27 October,2020 06:38 pm

ابوجا: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹس پر متعدد پوسٹوں پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری انتقال کر گئے ہیں جن کی تدفین چپکے سے کر دی گئی ہے، یہ دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک فیس بک پوسٹ جسے 1500 مرتبہ شیئر کیا گیا ہے، اور دعویٰ کیا گیا کہ 21 جنوری 217ء کو نائیجیریا کے صدر کا انتقال ہو گیا ہے اور چپکے سے ان کی تصدیق کر دی گئی ہے، اس پوسٹ پر چار تصویریں اپ لوڈ کی گئی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ نائیجیریا کے صدر کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نائیجیریا میں مظاہرے ہو رہے ہیں، یہ مظاہرے اکتوبر کے آغاز سے شروع ہوئے تھے، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مبینہ طور پر ایک شخص قتل ہو گیا تھا۔

شہری کے قتل ہونے کے بعد نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے عوام سے خطاب بھی کیا تھا، یہ خطاب ٹیلی ویژن پر 22 اکتوبر 2020ء کو نشر کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی پوسٹ اس وقت شیئر کی جا رہی ہے جب پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کو 48 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق پوسٹ پر جو تصویریں شیئر کی گئی ہیں یہ تصویریں ہماری تحقیق کے دوران پتہ چلیں کہ جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ کیونکہ بیڈ پر جو شخص لیٹا ہوا نظر آ رہا ہے یہ نائیجیریا کا صد نہیں بلکہ ایک امریکی شخص ہے جو 2014ء کو منظر عام پر آیا تھا اس کا نام والٹر ویلیم ہے۔نیچے گئی تصویریں میں فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement