ٹویٹر نے متعدد جعلی اکاؤنٹس معطل کر دیئے

Published On 14 October,2020 06:19 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹس کو معطل کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس میں ٹویٹر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اکاؤنٹس معطل کرنے کی بڑی وجہ اصولوں اور پلیٹ فارم کا غلط استعمال تھا۔

ٹویٹر کے مطابق معطل ہونے والے ٹویٹر اکاؤنٹس ایک جیسی زبان استعمال کر رہے تھے، سب نے مشترکہ الفاظ شیئر کیے، الفاظ میں لکھا کہ ہاں میں سیاہ فام ہوں اور میں امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن، ٹویٹر کا جعلی خبروں کیخلاف سخت اصول بنانے کا اعلان

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے جعلی اکاؤنٹس بند کرنے سے متعلق کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے کہ کتنے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ ٹویٹر کے مطابق تحقیقات جاری ہیں، مزید ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیا جائے گا جو پالیسیوں کی خلاف ورزی کرینگے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی ڈس انفارمیشن کی تحقیق کرنے والے ڈیرن لینول کا کہنا ہے کہ دو درجن سے زائد متعدد اکاؤنٹس ملے ہیں جن کے ٹویٹس کو 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیے گئے ہیں۔ معطل ہونے والے اکاؤنٹس میں سے کچھ ایسے بھی تھے جن کے فالورز دس ہزار سے زائد ہیں۔
 

Advertisement