اداکارہ فریال محمود ان کے شوہر میں طلاق کی خبریں جعلی قرار

Published On 14 December,2020 05:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر اداکارہ فریال محمود نے خاموشی توڑتے ہوئے خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی کے7 ماہ بعد علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس کے جواب میں فریال محمود نے افواہیں پھیلانے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے اس بات پر برہم ہوکر ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو پتہ نہیں کیا مسئلہ جو میرے تصویر لگانے یا نہ لگانے پر اعتراض کرتے ہیں یا دیگر قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

فریال محمود نے طلاق سے متعلق افواہوں پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا انہوں نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس دیکھ رہی ہوں جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میری طلاق ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ مصروفیت کی وجہ سے میں اور دانیال ایک ساتھ وقت نہیں گزار پا رہے اور روزانہ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے تصاویر پوسٹ نہ کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہماری طلاق ہو گئی ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ آپ کو یقین دلائیں کہ ہماری شادی اچھی چل رہی ہے۔

انہوں نے جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ لوگ میری شادی کو مجھ پر اور میرے شوہر پر چھوڑ کر اپنی زندگی کے مسائل کی فکر کریں۔

Advertisement