فلسطینی سفارتخانے نے 3 ہزار یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق خبریں جعلی قرار دے دیں

Published On 15 April,2024 10:44 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فلسطینی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

 ترجمان فلسطینی سفارت خانہ نے کہا کہ فلسطینی سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ تصدیق کرتے ہیں پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا۔

ترجمان فلسطینی سفارت خانہ کے مطابق فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت ریاست فلسطین کے اندر ہونی چاہیے، فلسطینی یتیموں کی کفالت ریاست کے باہر کرنے کی اجازت نہیں۔  

Advertisement