کرنسی نوٹوں کو استری کرنا بھی کورونا کا پھیلاؤ روک سکتا ہے، طبی ماہرین

Last Updated On 27 March,2020 09:29 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستانی طبی ماہرین نے کہا ہے ملکی یا غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے یہ ضروری ہوچکا ہے

نوٹوں کوجیب یا لاکرمیں رکھنے سے پہلے گرم استری کے ساتھ اچھی طرح پریس کیا جائے ۔ٹی وی پروگرام میں شامل متعدد ڈاکٹروں نے کہا موجودہ صورتحال میں یہ عمل ہر شہری کو سرانجام دینا چاہیے ۔کوشش کی جائے کہ وصول کیے جانیوالے کرنسی نوٹوں کو کاغذ کے کسی لفافے میں رکھ کرجیب میں رکھا جائے اور موقع ملتے ہی ان کو گرم استری سے پریس کرلیا جائے ۔طبی ماہرین کے مطابق دکانداروں کو گاہگ سے ملنے والے نوٹوں کو گننے کے عمل کے دوران ماسک پہننا چاہیے اور گنتی ختم ہوتے ہی اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے صاف کرنے چاہئیں۔ایک سوال پر ماہرین کا کہنا تھابینکوں میں نصب اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرنے کے بعد بھی ہاتھوں کو سینی ٹائزر سے فوراً صاف کرنا چاہیے کیونکہ ان مشینوں کی سکرین اور بٹنوں کو ہر طرح کا صارف استعمال کرتاہے 

Advertisement