بلوچستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

Published On 10 February,2021 11:45 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے زیر علاج افراد کے لواحقین اس بات کے خواہش مند ہیں کہ مریضوں کو ویکسین لگا کر ان کی جانیں فوری طور بچائی جائیں۔

کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 18,800 سے تجاویز کر چکی ہے، درجنوں مریض ہسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کوویڈ کےباعث جو مریض تشویشناک حالت میں ہیں انہیں بھی ویکسین لگائی جائے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت بلوچستان کو 5 ہزار ویکسین مہیا کی گئیں جو تاحال یومیہ 20 سے 25 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا رہی ہیں، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پازٹیو مریضوں کو ویکسین نہیں لگ سکتی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد نہ کرنےکی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔
 

Advertisement