جنگ بندی کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں‌ ہو سکتے، پروفیسر ابراہیم

Published On 17 Apr 2014 10:10 AM 

پشاور(دنیا نیوز)طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین ملاقات کے وقت کا تعین نہیں ہوا ، طالبان سے کہیں گے کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے۔

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین ملاقات کے وقت کا تعین نہیں ہوا تاہم ملاقات جلد ہوگی جس میں جنگ بندی میں توسیع پر بات کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹیاں مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ملاقات میں حکومتی کمیٹی کو طالبان کی شکایات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے انہیں طالبان گروپوں کے مابین اختلافات کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا ۔ طالبان گروپوں کے مابین اب اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف طالبان رابطہ کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ، طالبان سے آج رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔