کراچی : فلور ملز ایسو سی ایشن کی بھتہ خوری کیخلاف ہڑتال

Published On 22 Apr 2014 11:00 AM 

کراچی (دنیا نیوز)فلور ملز ایسو سی ایشن سندھ سرکل نے سرکاری اہلکاروں کی بھتہ خوری کے خلاف ہڑتال کر دی ، مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند ہونے سے قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

فلور ملز ایسو سی ایشن سندھ سرکل کے چیئرمین محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ محکمہ خوراک ، ایکسائز اور پولیس اہلکار پنجاب سے گندم لانے والے ہر ٹرک سے 9 سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کر رہے ہیں جبکہ مقامی کاشتکاروں کو فلور ملوں کو گندم فروخت کرنے سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوری کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے ۔ فلور ملوں کی جانب سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند ہونے سے قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔