طاہر القادری کی طبیعت ناساز، خطاب ملتوی کر دیا گیا

Published On 16 Aug 2014 05:55 AM 

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز ہونے کی وجہ سے ان کا لانگ مارچ سے کیا جانے والا خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ بھی اسلام آباد آگے پیچھے پہنچ گئے تھے۔ شاہراہوں پر عوامی تحریک کے کارکن بڑے پرجوش نظر آ رہے تھے اور انہیں امید تھی کہ جس طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں نے تیز بارش میں بھی اپنے خطابات کئے ہیں ویسے ہی ، طاہر القادری بھی شرکا سے خطاب کریں گے تا ہم طویل سفر کے باعث طاہر القادری کی طبعیت ناساز ہو جانے کے باعث ان کا خطاب عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔