پاکستان نے پارلیمنٹ کی قرارداد سے آگاہ نہیں کیا: سعودی عرب

Published On 10 Apr 2015 11:05 PM 

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پارلیمنٹ کی قرارداد سے آگاہ نہیں کیا۔ سعودی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جنگی مہارت پر کوئی شک نہیں کر سکتا، شمولیت سےآپریشن کو تقویت ملے گی۔

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگوئوں کیخلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔ پاک فوج کی شمولیت سے متعلق حکومت پاکستان کے موقف کا انتظار ہے۔ پارلیمنٹ کی قرارداد پر پاکستانی حکومت نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جنگی مہارت پر کوئی شک نہیں کر سکتا۔ پاک فوج کی شمولیت سے آپریشن کو مزید تقویت ملے گی۔