شاہ رکن عالم ؒ کے 702 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج ہو گا

Published On 14 Feb 2016 01:06 AM 

ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے 702 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ عرس مین شرکت کیلئے زائرین کی بڑی تعداد ملتان پہنچ گئی ہے۔

ملتان: (دنیا نیوز) حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے 702 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج ہو گا۔ تقریبات کا آغاز گدی نشین شاہ محمود قریشی درگاہ کو عرق غلاب کا غسل دے کریں گے۔ عرس میں شرکت کیلئے سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد ملتان پہنچ گئی ہے۔ زائرین کی رہائش کیلئے محکمہ اوقاف کی بلڈنگ اور قریبی اسکول میں انتظام کیا گیا ہے۔ عرس تین روز تک جاری رہے گا جس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے پلان جاری کر دیا ہے۔ جہاں 600 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔