کراچی :منگھوپیر میں ٹرک اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Published On 14 Feb 2016 11:54 AM 

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گلاب کے نام سے ہوئی ، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نادرن بائی پا س کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر میں نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار نمبر ایف ایس پی 699 مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت گلاب اور زخمیوں کی شناخت عامر اور آفتاب کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو نےموقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔