ویلنٹائن ڈے پر گلاب کی کلی نایاب ، مفاد پرستوں نے قیمت 200 روپے کر دی

Published On 14 Feb 2016 03:12 PM 

عام دنوں میں کوئی پھولوں کی قدر نہیں کرتا ، آج ضرورت ہے تو مفاد پرستوں نے اس تحفے کی قیمت حد سے زیادہ بڑھا دی :گاہکوں کا گلہ

لاہور (دنیا نیوز ) ویلنٹائن ڈے کیا آیا پھولوں کی قیمت ہی بڑھ گئی ، گلدستہ ہوا ہزاروں کا اور کلی ملے گی 200 کی ، 14فروری کو دینا بھر میں ویلنٹائن ڈے یعنی محبت کے اظہار کا دن منایا جاتا ہے ۔ لوگ اپنے پیاروں کو پھولوں کا تحفہ پیش کرتے ہیں ، دوکان پرسجے یہ رنگ بھر رنگے پھول آنے والوں میں تازگی اور محبت کا احساس جگاتے ہیں ۔ محبت کے اظہار سے منسوب دن پر بھی دکاندار صرف پیسے سے محبت دکھاتے ہیں ۔ گلاب کی کلی کل تک تو تھی 15 روپے کی تھی مگر آج 200 روپے میں مل رہی ہے ۔ گاہکوں کا منانا ہے کہ عام دنوں میں پھولوں کی کوئی قدر نہیں کرتا مگر آج ضرورت ہے تو یہ عام آدمی کی پہنچ سے ہی باہر ہیں ۔ کون ہے جسے پھول نہیں چاہئیے ، کسے محبت سے انکار ہے ۔