گوجرانوالہ :محنت کش کو اللہ تعالیٰ نے تین بیٹوں ، ایک بیٹی سے نواز دیا

Published On 14 Feb 2016 03:21 PM 

جھنگی میں صدیق کے گھر بیک وقت تین بیٹے اور ایک بیٹی نے جنم لیا ، تمام بچے اور زچہ خیریت سے ہیں

گوجرانوالہ (دنیا نیوز ) محنت کش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ، تین بیٹے اور ایک بیٹی سمیت ماں خیریت سے ہیں ۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ جھنگی کے رہائشی محنت کش صدیق کے ہاں آج صبح بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔ زچہ و بچہ خیریت سے ہیں ۔ محنت کش صدیق کے پہلے تین بچے ہیں ۔ اب بچوں کی تعداد سات ہو گئی ہے ۔ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صدیق کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہے کہ اللہ نے اسے تین بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا ہے اور وہ بچوں کے ماں سمیت چاروں بچے تندرست اور خیریت سے ہیں ۔