شیخوپورہ: زندگی کی قیمت صرف 20 روپے، بھتہ نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور قتل

Published On 14 Feb 2016 05:45 PM 

شیخوپورہ میں خون سستا اور پانی مہنگا ہو گیا، انسانی زندگی کی قیمت صرف 20 روپے ہو گئی، بے رحم افراد نے اڈے کا بھتہ نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا۔

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں خون پانی سے بھی سستا ہو گیا، شہر میں پیش آنے والے ایک نئے انسانیت سوز واقعے سے معلوم ہوا ہے کہ اب زندگی کی قیمت صرف 20 روپے ہے۔ اڈے کا بھتہ 20 روپے نہ دینے پر بھتہ خوروں نے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے رکشہ ڈرائیور پر پہلے تشدد کیا، بعد میں گولی مار دی۔