پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا، ایف آئی اے نے 33 افراد کی فہرست بنا لی

Published On 19 May 2017 09:43 PM 

ڈان لیکس کو لیکر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا، ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد تینتیس افراد کی فہرست تیار کر لی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف سمیت فوج مخالف پراپیگنڈا کرنے والے ان افراد کا تعلق کوئٹہ، لاہور، وزیرستان اور آسٹریلیا سے ہے۔ فہرست انسداد دہشتگردی ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا پتہ چلایا جائے گا کہ ان افراد کا تعلق ملک دشمن عناصر سے تو نہیں۔