راولپنڈی: چودھری نثار کے حامیوں کا پرویز رشید کیخلاف احتجاج

Published On 21 Jan 2018 08:00 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) نون لیگ کے 2 بڑوں میں لفظی جنگ کا اثر لیگی کارکنان پر بھی پڑنے لگا۔ راولپنڈی میں چودھری نثار کے حامیوں کا اپنی ہی جماعت کے رہنماء پرویز رشید کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

مظاہرے کے دوران چودھری نثار علی خان کے حامیوں کی طرف سے پرویز رشید کی تصویر کو نذرِ آتش کیا گیا۔ چودھری نثار کے حامیوں کی جانب سے گدھے کو بھی سڑکوں پر گھمایا گیا۔ مظاہرین نے لیگی رہنماء سینیٹر پرویز رشید کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرہ یونین کونسل ڈھوک منشی میں کیا گیا۔