چودھری نثار کا شہبازشریف کو ٹیلیفون، مبارکباد دی

Published On 01 Mar 2018 12:09 PM 

لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے اپنے حوالے سے میڈیا میں زیرگردش خبروں سے بھی انہیں آگاہ کیا کہ آخر کس بنیاد پر میرے خلاف پراپیگنڈا ہو رہا ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی ۔

ادھر پنجاب اسمبلی کے باہر صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہا کہ چودھری نثار ناراض نہیں، مصروفیات کے باعث مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ مجھے چودھری نثار کو منانے کی ضرورت نہیں پڑیگی، انہیں منانے کیلئے شہباز شریف ہی کافی ہیں۔