لاہور اور گردونواح میں علی الصبح گرج چمک سے بارش، موسم خوشگوار

Last Updated On 15 March,2018 09:15 am

لاہور میں علی الصبح آسمان پر کالے بادل چھاگئے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے موسم قدرے خوشگوار ہوگیا۔ ٹھنڈی ہوا کے پر کیف جھونکوں نے موسم کو مزید حسین بنادیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر مین بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دران وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں دوسرے روز بھی سرد ہوائوں کا راج برقرار ہے، موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت 3، کوئٹہ میں 4، بارکھان میں 13، خضدار میں 15، جیونی میں 19، لسبیلہ میں 20، پسنی میں 18، نوکنڈی اور تربت میں 16، سبی اور ژوب میں 12 درجے سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔