امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

Last Updated On 18 March,2018 06:47 pm

لاہور (دنیا نیوز ) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کو ایک بار پھر دہرا دیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں مائیک پنس نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر کی ملاقات مائیک پنس کی رہائش گاہ پر ہوئی جو 40 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر نے پاکستانی وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کے ملک کو طالبان اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف مزید اقدامات کرنے چاہیے، نائب صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہی مطالبہ دہرایا کہ پاکستان طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر گروپوں کی مسلسل موجودگی سے متعلق اقدامات اٹھائے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر امریکا گئے تھے۔
 

Advertisement