ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 18 March,2018 09:33 pm

ملک کے اکثر میدانی علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں رہے جبکہ پہاڑوں پر ٹھنڈ کا راج ہے۔ استور میں پارہ منفی تین درجے تک گر گیا۔ سکردو اور کالام میں منفی دو درجے سردی پڑی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، سرگودھا اور بالائی فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔