گوجرانوالہ میں پہلی بار خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

Last Updated On 20 March,2018 06:47 pm

گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو باقاعدہ کار چلانے کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا گیا۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس ہونے کی خوشی میں خواجہ سرا اشفاق عرف چندا سی ٹی او آفس میں جھوم اٹھا اور تالیاں بجا کر ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک ملازمین کو محظوظ کرتا رہا۔

بتایا گیا ہے کہ خواجہ سرا اشفاق عرف چندا نے ٹریفک قوانین پر پورا اترتے ہوئے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر لیا جس پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مقصود احمد لون نے اس کو باضابطہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے خواجہ سرا کو ٹریفک کے اشاروں اور دیگر قواعد و ضوابط یاد رکھنے پر شاباش دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرینگے۔ انہوں نے خواجہ سراؤں کے ٹریفک لائسنس کے رجوع کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی اور اس اقدام سے خواجہ سراؤں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا بھی خاتمہ ہو گا۔

 

Advertisement