ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دیدیا

Last Updated On 28 March,2018 07:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا معاملہ، سہیل احمد ٹیپو کے گردن اور کلائیوں پر زخم کے نشانات نے تفتیش کا رخ موڑ دیا، دنیا نیوز نے پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کر لی، متوفی کے جسم پر زخموں کے کل تعداد گیارہ ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کی گردن پر دو گہرے نشانات پائے گئے جبکہ گردن پر خراشوں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے۔ متوفی کی دونوں کلائیوں پر بھی زخموں کے نشانات تھے اور ان کے جسم پر زخموں کے گیارہ نشانات پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی تار اور کپڑا میڈیکل آفیسر کو نہیں دکھایا۔ میڈیکل آفیسر نے دل، جگر اور دیگر جسمانی اعضاء کے نمونے بھی حاصل کر لیے جنہیں فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق زخموں اور موت کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔

 

Advertisement