پشاور: ٹریفک پولیس نے ڈیجیٹل چالان متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

Last Updated On 28 March,2018 08:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے ڈرائیور ہوشیار ہو جائیں کیونکہ ٹریفک پولیس نے ڈیجیٹل چالان متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ دس سے زائد چالان وصول کرنے والے ڈرائیور کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

ٹریفک وارڈن پولیس نے چالان بک کرنے کے لئے سفارشات تیار کر لی ہیں اور الیکٹرانک چالان متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ٹریفک وارڈن کے مطابق سسٹم کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کرپشن کی شکایات کا خاتمہ ہو جائے گا۔

دوسری جانب شہریوں نے بھی پولیس کی جانب سے موقع پر ہی چالان کی رقم وصول کرنے کے اس عمل کو بہترین قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور میں ڈیجیٹل چالان سسٹم کی کامیابی کے بعد اس کا سلسلہ دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا۔

 

Advertisement