پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

Last Updated On 28 March,2018 04:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے رنگ روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر نجی یونیورسٹی کے قریب خواجہ سرا اپنے دوست کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کے لیے رکشہ میں جارہاتھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔  فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا اور اس کا دوست شدید زخمی ہوگئے، جنہیں زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

پولیس نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

Advertisement