کراچی میں شدید گرمی کے بعد رت بدلنے کی نوید

Last Updated On 13 April,2018 12:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی لہر کے بعد آج سے بہتری کی نوید سنا دی، درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز شدید گرمی دیکھی گئی، پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں شہر میں آج 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ گرنے کا امکان ہے۔ شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری رہے گا جو گزشتہ روز 41 ڈگری تک چلا گیا تھا۔

 

Advertisement