کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

Last Updated On 12 April,2018 03:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر میں آج پارہ 40 ڈگری کو چھونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کراچی میں آج پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

Advertisement