نوازشریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے

Last Updated On 17 April,2018 08:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے۔

شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کل لندن روانہ ہوں گے، مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گی۔ نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کریں گے۔ کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور گزشتہ کئی روز سے زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے رواں ماہ کے تمام جلسوں کے شیڈول کومؤخر کردیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز آئندہ احتساب عدالت کی پیشی سے قبل وطن واپس لوٹیں گے۔

Advertisement