باکمال لوگ، لاجواب سروس، بھارتی گانوں پر فضائی میزبانوں کے ٹھمکے

Last Updated On 21 April,2018 09:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز یونٹی ایمپلائز یونین کے مرد اور خواتین کارکنوں نے جیت کی خوشی میں والہانہ رقص کیا۔ جیت کی خوشی میں پی آئی اے کی فضائی میز بان بھارتی گیت لیلی او لیلی کے بولوں پر حقیقی لیلی کے روپ میں نظر آئیں۔

اقتدار کی خوشی میں اقدار بھلا دیں گئیں، پیپلز یونٹی ایمپلائز یونین پی آئی اے میں ریفرنڈم کیا جیتی فرط جذبات میں سماجی اقدار کا خیال رہا اور نہ ہی اخلاقیات کا، حیا کی پاسداری بھی جاتی رہی۔

خواتین کارکنوں نے مردوں کے ساتھ رقص کر کے کراچی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر خوب رنگ جمایا۔ جیت کی خوشی میں پی آئی اے کی ہر لیلیٰ نے لاجواب رقص کا مظاہرہ کیا۔ ایئر ہوسٹسز بھارتی فلموں کے گیتوں پر رقص کر کے جشن مناتی رہیں۔ چند منچلیوں نے شور مچا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
 

Advertisement