پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل میں مزید انکشافات

Last Updated On 02 May,2018 10:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل میں مزید انکشافات، چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، فنڈز میں ہیر پھیر اور بے ضابطگیوں کا اہم ریکارڈ چھپایا گیا۔

پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل میں مزید انکشافات منظرعام پر آگئے۔ کمپنیوں کی جانب سے معلومات فراہم کرنےسمیت کئی معاملات پر افسران کی سرزنش کی گئی۔ افسران نے ڈیٹا اکٹھا نہ ہونے اور کچھ معاملات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرلیا۔ کئی اہم امور میں متعلقہ فورم سے منظوری نہ لیے جانے کا انکشاف بھی ہوا۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد سعید نے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی اور افسران کو اپنا اپنا وکیل کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ کمیٹی کمپنیوں اور محکمہ خزانہ کے درمیان فنڈز کے فرق کو دیکھے گی۔ کمپنیوں کو تصدیق شدہ ڈیٹا 3 روز میں نیب کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔