2014 دھرنے کے بارے میں حقائق جلد منظر عام پر آجائیں گے: نواز شریف

Last Updated On 03 May,2018 05:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے 2014 دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں، جلد منظر عام پر آجائیں گے، آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ اور حکومت کی رٹ کہاں ہے ؟۔

یہ خبر بھی پڑھیں:عمران یا زرداری سے نہیں، خلائی مخلوق سے مقابلہ ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے، خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا صحافت کے ساتھ ساتھ ہمارا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نیب کا سورج ملک میں چمک رہا ہے، سندھ میں لوگوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، یہ 1979 نہیں بلکہ 2018 ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاہتا ہوں افشاں کرنے سے پہلے ہی ہم سدھر جائیں۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کا بیان ٹی وی چینلز پر بریکنگ کے طور نشر ہوا، اگر زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا تو بریکنگ کس کے کہنے پر چلائی گئی۔