بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، ہڑپال اور چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

Last Updated On 21 May,2018 03:17 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ ، پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج نے علی الصبح ہڑپال چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جواب میں پنجاب رینجرز نے بھرپور کارروائی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ

یاد رہے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ہرپال، چارواہ، باجرہ گڑھی اور ا کھنور سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔